زمانہ بلوغت میں ملازمہ کو دوبار چھونے کی ناکام کوشش کی: فلپائنی صدر کا اعتراف

Jan 01, 2019

منیلا (این این آئی)فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نوجوانی کے دورمیں اپنی ملازمہ کو چھوا تھا۔ ڈوٹیرٹے کے مطابق انہوں نے یہ کوشش دوبار بھی کی تھی۔ سیاسی جماعت گیبری ایلا نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ،ادھرفلپائنی صدرکے اس بیان کے بعد حقوق نسواں کی تنظیمیں ڈوٹیرٹے پر ریپ کی کوشش کرنے اور جنسی زیادتی کی حوصلہ افزائی کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈوٹیرٹے نے تفصیل سے اس اعتراف کو دہرایا جو انہوں نے ہائی اسکول کے دور میں ایک پادری کے سامنے کیا تھا کہ کیسے وہ اپنی ملازمہ کے کمرے میں اس وقت داخل ہوئے تھے، جب وہ سو رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں کمرے میں داخل ہوا ، ملازمہ پر سے کمبل ہٹایا اور اسے نامناسب طور پر چھونے کی کوشش کی لیکن ملازمہ کی آنکھ کھل گئی اور وہ کمرے سے باہر چلی گئی۔ڈوٹیرٹے کے مطابق انہوں نے یہ کوشش دوبارہ بھی کی تھی۔ادھرخواتین کی حقوق کے لیے کام کرنے والی سیاسی جماعت گیبری ایلا نے فلپائنی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت کا کہنا تھا کہ صدر ڈوٹیرٹے نے ریپ کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں