مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تمام قوموں کواعتماد میں لیا جائے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) مہمند قبائل کے مشران نمائندوں نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کے مختص زمین چھ قبائلی قوموں کی ملکیت ہے جبکہ حکومت صرف ایک مخصوص قوم سے رابطے میں ہے۔موجود ہ حکومت سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تمام قوموں کا اعتماد میں لیا جائے۔پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کی ڈیموں سے متعلق ویژ ن کی حمایت کرتے ہیں۔ مہمند ڈیم کے لئے مختص زمین چھ قوموں میں شاداب کور، عمر خیل قوم، زیر ک قوم، پخی کور، دنی خیل اور سیر سیداں میگان قوم شامل ہیں۔ ڈیم کی زمین سے متعلق حکومت صرف سیر سید اں میگان قوم کو توجہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کے لئے ہم اپنی زمینیں چیف جسٹس آ ف پاکستان کوتحفے میں دینا چاہتے ہیں اور ڈیم بننے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا رکرے گا۔ لیکن موجود ہ حکومت ہمارے مسائل حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ دکھائے۔ صرف ایک قوم کو بنیادی سہولیات دینا اور باقی 5قوموں کی حقوق کو نظر انداز کرنا نا انصافی ہے۔ضلع مہمند تحصیل پڑانگ کے مشران نمائندوں نے مزید کہا کہ ہماری تحصیل میں تعلیم اور صحت سے متعلق بنیاد ی سہولیات فراہم کئے جائیں، صاف پانی سمیت وہاں کے نوجوانوں کو روزگا ر کے مواقع بھی دیئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن