کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد میں مبینہ زہریلی چپس کھانے سے بچے ہمایوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بے ہوش بچی علیزہ کی زندگی بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت بھی کی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو حیدر آباد میں آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ بے حد تکلیف کا واقعہ ہے‘ انکوائری کر کے سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے چپس کھانے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
Jan 01, 2019