2018 ء ،سرکاری افسران و ملازمین کیخلاف 1539شکایات موصول ہوئیں،محکمہ اینٹی کرپشن

Jan 01, 2019

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنی سالانہ رپوٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2018 ء میں راولپنڈی ریجن میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مختلف سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف 1539شکایات موصول ہوئیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے براہ راست انشکایات کا جائزہ لیا جن میں سے1219 شکایات پر ایکشن لیا گیاڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کے خلاف شہریوں کی جانب سے 1539موصول درخواستوں میں سے 820 پر انکوائری کی گئی100درخواستیں غلط ثابت ہوئیں جبکہ606درخواستیں مجاز اتھارٹی کو واپس بھیجی گئی ہیں اسی طرح 1219انکوائری میں سے 498افراد نے درخواستیں واپس لے لیں89ڈیپارٹمنٹ میں بھجوادی گئیں 80درخواستوں پر مقدمات درج ہوئے جبکہ 552پر انکوائری جاری ہے رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران اینٹی کرپشن ریجن راولپنڈی میں کل 229مقدمات درج کئیے گئے جن میں 53مقدمات ختم ہو گئے 14مقدمات متعلقہ محکموں کو بھیج دئے گئے 48مقدمات کی سزائیں ہوئی جبکہ 114ابھی زیر سماعت ہیں رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ کی زیر نگرانی 18چھاپے مارے گئے جن میں دولاکھ 83ہزار روپے برآمد ہوئے ہیںجبکہ 90کروڑ روپے سے زائد رقم بھی مختلف افراد سے کرپشن کی برآمد کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق کل 208 افسران کو مختلف مقدمات میںگرفتار کیا گیا جس میں سکیل 1سے 15 کے 203،سکیل16کے 2،سکیل 17کے2،سکیل18کا ایک آفیسر شامل ہیں۔

مزیدخبریں