ابوظہبی(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے ای)نے قومی فضائی کمپنی امارات ائیر لائنز کی شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے پروازیں بحال کرنے پر غور شروع کردیا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔اس سے چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا تھا،یو اے ای کا سفارت خانہ 2011 کے اوائل میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد بند کردیا گیا تھا۔اس کے ایک سال کے بعد یو اے ای کی دو فضائی کمپنیوں اتحاد اور امارات نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 2012 میں دمشق کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں۔ اتحاد ائیرویز نے کہا کہ اس کا کو فوری طور پر دمشق کے لیے پروازیں بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔