برلن(اے این این)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8 سال سے دنیا کی طاقت ور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ امریکی بزنس جریدے'فوربز' نے سال 2018 کی 100 طاقت ور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس فہرست میں پہلے نمبر پرہیں اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقت ور ترین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو دو سال سے برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔با اثر خواتین میں ایتھوپیا کی ساھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔میڈیا ٹائیکون اوپرا وینفرے، ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم، سعودی عرب کی لبنی العلیان، رانیا نشار، اماراتی رجا القرق اور کئی دوسری عالمی شخصیات اس فہرست میں شامل ہیں۔