لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی فلمی صنعت کی سینئر اداکارہ دیبا بیگم اور صابرہ سلطانہ نے بی جی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نجیبہ المعروف بی جی سے ملاقات کی۔انہوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اور مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے بی جی فاؤنڈیشن کی سربراہ کو مالی امداد کے لیے اپنی اپنی درخواستیں جمع کرادیں. واضح رہے کہ مذکورہ دونوں فنکارائیں آجکل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.معروف فیشن ڈیزائنر بی جی اور شوبز سے وابستہ دیگر حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں, ان کی مشکلات کو فوری دور کیا جائے اور مستحق فنکاروں کے وظیفے بحال کیے جائیں۔اس کے علاوہ برسوں تک اپنی فنی خدمات پیش کرنے والے فنکاروں کو لائف اچیومنٹ ایوارڈزدیے جائیں۔
حکومت مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرے:دیبا بیگم
Jan 01, 2019