شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ ان نے کہا ہے کہ امریکاکے صدرٹرمپ سے ملنے کیلئے ہروقت تیارہوں مگرصبرکاغلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایاجاسکتاہے۔سال نوپرامریکی صدرکوایک پیغام میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کہا کہ شمالی کوریاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کر نے کے اقدامات کاجواب دیا جائے۔صدرٹرمپ نے شمالی کوریاکے سپریم لیڈرسے فروری میں ملاقات کاامکان ظاہر کیا تھا۔کم جونگ نے سال نو پر جنوبی کوریاکے صدرکو خط لکھا ہے کہ ہے کہ ان کی جانب سے 2018 کے اختتام پرجنوبی کوریا کا دورہ نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔سپریم لیڈرشمالی کوریا نے کہا کہ جنوبی کوریاکے صدرمون جائی ان سے2019میں باربارملنا چاہتا ہوں۔