جاپان کے بیس بال کوچ یاگی کازویا پاکستان پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)جاپان کے بیس بال کوچ یاگی کازویا پاکستان پہنچ گئے۔ یاگی پاکستان میں بچوں کو بیس بال کی جدید بنیادی تکنیک سے آگاہ کریں گے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن نے گراس روٹ لیول پر جدید بیس بال تکنیک سے آگاہ کرنے کے لیے ٹریننگ کا انتظام کیا ہے، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں جاپان سے تعلق رکھنے والے بیس بال کوچ یاگی کازویا اسلام آبادمیں بچوں کو تربیت دینگے۔یاگی بچوں کو ٹریننگ دینے میں مہارت ر کھتے ہیں۔ یاگی اسلام آباد میں 6 سے 15 برس کے بچوں کو تربیت دیں گے جبکہ صوابی میں ایک اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ بچوں کو بیس بال کی جدید بنیادی تکنیک سے آگاہ کریں گے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو جاپانی کوچ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو ان کے کیریئر میں کام آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن