امریکی خاتون کرسٹینا کوچ نے 289دن خلاء میں رہ کر ریکارڈ قائم کر دیا

Jan 01, 2020

پیرس (این این آئی) سال 2019 کے اختتام سے قبل سائنس اور خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ امریکا کی 40 سالہ خلانورد خاتون کرسٹینا کوچ نے مسلسل خلا میں زیادہ دن تک رہنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ امریکی خلا نورد خاتون نے 28 دسمبر 2019 کو خلا میں مسلسل رہنے کے 289 دن مکمل کیے۔ ان سے قبل خلا میں مسلسل سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن کے پاس تھا جو 288 دن رہی تھیں۔ تاہم اب مسلسل تقریبا 9 ماہ تک خلا میں رہنے کا اعزاز 40 سالہ کرسٹینا کوچ نے حاصل کرلیا، ساتھ ہی انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے رواں برس عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی بھی کی تھی۔عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے اور خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے کی مرمت کرنے والی یہ پہلی اور اب تک کی واحد خواتین تھیں۔

مزیدخبریں