گلیاڈ ایشیا پیسفک رینبو گرانٹ پروگرام 2019 میں منتخب درخواستگزاروں کے ناموں کا اعلان

Jan 01, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) گلیاڈ سائنسز نامی بین الاقوامی ادارہ نے اپنے گلیاڈ ایشیاء پیسفک رینبو گرانٹ پروگرام 2019 میں منتخب ہونے والے درخواستگزاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اس خطے میں برادریوں کی قیادت میں چلنے والے ترقیاتی پروگراموں کا حصہ ہے، جو ایشیاء پیسفک خطے میں HIV بیماری سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ ؛ پاکستان میں غیر حکومتی اور دیگر حمایتی اداروں کو بھی دعوت دی گئی کہ؛ مالیاتی معاونت حاصل کرنے کے لئے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ اس حوالہ سے پاکستان سے جمع کروائی جانے والی 15 درخواستوں میں سے منتخب ہو کر گرانٹ حاصل کرنے والی تین درخواستوں میں : ناز میل ہیلتھ الائنس (NAZ) بھی شامل ہے۔اس سال کے پروگرام کے ذریعے ، گلیاڈ سائنسز 14 لاکھ امریکی ڈالر کی امدادی رقوم دے کر، پورے ایشیاء پیسفک خطے میں 40 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معاونت کرے گا ۔ ان میں سے 80 ہزار ڈالر کی رقم سے مستفید ہونے کے لئے تین پاکستانی اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔گلیاڈ سے حاصل شدہ رقم سے NAZ اپنے منصوبوں کو پایہ ء تکمیل تک پہنچا نے کی کاوشوں میں اضافہ کر سکے گا۔ان منصوبوں میں ؛ PLHIV کی بدنامی اور امتیازی سلوک کے خلاف اقدام بھی شامل ہے، جس کا مقصد ؛ HIV کے مریضوں کو درپیش سماجی توہین کے خلاف کام کرتے ہوئے، افرادی قوت کی ایسی پالیسیاں متعارف کروانا ہے ، جو دفتری ماحول میں وسیع النظری کو فروغ دیتے ہوئے، PLHIV کے مریضوں کی حمایت اور شمولیت کو یقینی بناسکیں۔ اس مقصد کے لئے NAZ ایک دستاویزی ڈرامہ بھی تخلیق کرے گا اور سوشل میڈیا پر ایک آگاہی مہم بھی پیش کرے گا۔ناز کے اراکین بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ رابطے کرکے، ان میں افرادی قوت کے شعبوںکے ہمراہ، تربیتی نشستوں کا اہتمام بھی کریں گے۔اس طرح ان اداروں میں PLHIV کے حوالہ سے، موثر پالیسیوں، شعور اور آگاہی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے بعد یونیورسٹیوں کو بھی ایسی معلوماتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا، تاکہ طالب علموں کو بھی PLHIV سے وابستہ توہین کے خلاف آگاہی فراہم کی جائے ۔اس گرانٹ کے حوالہ سے NAZ پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر - ڈاکٹر قاسم اقبال (PhD) نے کہا کہ: پاکستان میں HIV سے متاثرہ افراد کو انتہائی توہین آمیز رویئے اور امتیازی سلوک جھیلنا پڑتا ہے ۔ پاکستان میں رہنے والے ، ایک ہم جنس پرست مرد کی حیثیت سے، جو HIV سے بھی متاثر ہو ، مجھے یقین ہے کہ ہمیں HIV سے متعلق توہین اور امتیازی سلوک کے خلاف لڑنے کے لئے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہو گی۔ کیونکہ ، دنیا بھر میں اب تک اس حوالہ سے جو بھی پروگرام اور مداخلتی حربے استعمال کئے گئے ہیں، وہ اب تک کامیاب ثابت نہیں ہوسکے۔ لہٰذا، ہم گلیاڈ کے شکر گزار ہیںکہ ؛ ہمیں ایسے وافر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، جو پاکستان میں HIV سے متاثرہ MSM اور TG افراد کی زندگی کی پریشانیوں کو کم کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔ اس منصوبہ کے متوقع مثبت اثرات کے باعث ہم نہایت پر جوش محسوس کر رہے ہیں ۔ ہمارا عزم ہے کہ؛ گلیاڈ نے جو فراخدلانہ رقوم ہمیں عطا کی ہیں، ان کو ہم پاکستانی عوام ، آجر اداروں اور نوجوانوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔ سنہء 2018 میں قائم ہونے والا ، گلیاڈ ایشیاء پیسفک رینبو گرانٹ پروگرام،سماجی برادریوں کی قیادت میں چلنے والے، HIV سے متعلقہ منصوبوں کی براہ راست معاونت کرتا ہے۔ یہ پروگرام گلیاڈ کی وسیع تر کاوشوں کا حصہ ہے، جن کے ذریعے ، ایشیاء پیسفک خطہ میں، حکومتی اور نجی اشتراک کو فروغ دے کر ، HIV سے متاثرہ حلقوں کی زندگی سے مشکلات کو دور کیا جارہا ہے۔رواں سال، گلیاڈ ایشیاء پیسفک رینبو گرانٹ 2019 کا عزم ہے کہ؛ HIV سے متاثرہ افراد کا معیار زندگی بلند کیا جائے۔ اس حوالہ سے تین اہم ترجیحات پر توجہ دی جارہی ہے۔1) حقوق تک رسائی اور معیار زندگی؛ 2 ) کثیر الضابطہ دیکھ بھال ؛ اور 3 ) تنوع اور شمولیت۔ اس گرانٹ کا مقصد Fourth 90 کے آگے بڑھنے کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے، جو کہ 90-90-90 سلسلے کا اضافی اقدام ہے۔ یہ اقدامات HIVکے خاتمے اور معالجہ کے حوالہ سے UNAIDS کے عالمی اہداف کا حصہ ہیں۔ ان اہداف کے مقاصد میں: 2030 تک ، دنیا بھر میںHIV کے 90 فیصد مریضوںکو ان کی بیماری کی صورتحال سے آگاہ کرنا ، اپنی HIV بیماری کی موجودگی سے اگاہ ہونے والے90 فیصد افراد کے علاج کا آغازکرنا اور ان زیر علاج مریضوں میں سے 90 فیصد افراد کے وائرل لوڈ میں نمایاں کمی کو یقینی بنانا، شامل ہیں۔ اسی طرح جو چوتھا 90 ہدف ہے اس کا مقصد HIV کے 90 فیصد مریضوں کو اچھی صحت کے ساتھ معیاری زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔گلیاڈ سائنسز انکارپوریٹڈ میں پبلک افیئرز کی سینئر نائب صدر - ایمی فلڈ نے کہا کہ؛ ایسے تمام افراد جوHIV کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، ان کے لئے یہ وائرس ان لاتعداد عناصر میں سے صرف ایک ہے ،جو ان کی مجموعی صحت اور خوشحالی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایشیاء پیسفک رینبو گرانٹ پروگرام HIV کے مریضوں کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع تر حکمت عملی کی ضرورت سے آگاہ ہے- یہ وسیع البنیاد اقدام HIV پر قابو پانے تک محدود نہیں، بلکہ اس کا مرکزی ہدف؛ برادریوںپر مبنی اداروں کے کردار کو موثر بنانا ہے، جو معیار زندگی میں کمی لانے والی مختلف سماجی آزمائشوں کے تدارک کے لئے کوشاں ہیں۔ان میںذہنی حوصلہ بڑھانے کے علاوہ HIV کے باعث امتیازی سلوک میں کمی بھی شامل ہیں۔گرانٹ کی درخواستیں جمع کروانے کی معیاد کے دوران ، پورے ایشیاء پیسفک خطے میں 136 درخواستیں موصول ہوئیں۔گلیاڈ نے اس گرانٹس پروگرام کو اس خطے کے 18 ممالک یا علاقوں تک پھیلا دیاہے۔ یعنی اس پروگرام کی وسعت کو تقریباً دوگنا کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں