کراچی کے صارفین کیلئے بجلی4 روپے90 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 سہ ماہی درخواستوں پرفیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پرسالانہ 106 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق اس اضافے کے ساتھ کے الیکٹر ک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 2016 کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی سے شروع ہوگا۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی اضافہ جنوری تا مارچ 2019 تک ہوگا تاہم نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...