نیب آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی:رانا محمد طارق

Jan 01, 2020

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ عمران خان کی حکمرانی کا انداز نرالاہے، نیب آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی، جس سے حکومت کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے، احتساب کے نعرے سے ہوا نکل گئی ہے، یہ ایک بہت وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا این آر او ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیںسنبھالی جارہی ،عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے ساتھ اس وقت گیس کی بندش کا سامنا ہے ، لیگی ایم پی اے نے کہا کہ نئے سال میں وفاقی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں