حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تحفظ دینے کے لئے نئے سال میں اپنا فلاحی ایجنڈا جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے اورسماجی تحفظ کے پروگرام احساس کے لئے مختص رقم میں اضافہ کردیاہے۔
اسی طرح معیشت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے بھی اصلاحاتی ایجنڈے پربھر پور طریقے سے عملدرآمدکیاجائے گا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے والے منصوبوں نے پہلے ہی ملکی معیشت میں کردارا دا کرنا شروع کردیاہے۔نیاسال چین پاکستان اقتصادی راہداری کوپختہ عزم کے ساتھ نئی بلندیوں پرلے جانے اور رواں سال کوصنعتکاری، زراعت کوجدیدبنانے اور سماجی واقتصادی ترقی کاسال بنانے کا موقع فراہم کرے گا.