لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا، اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے صوبائی، ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، اجلاس میں تنظیم سازی اور پی پی حلقہ جات کے وزٹ شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری کوآردینیشن پاکستان عوامی تحریک عارف چودھری نے کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت ملک کے تمام شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے،اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی اداروں کی تشکیل ضروری ہو گئی ہے، بے اختیار بلدیاتی ادارے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے۔