سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ اب کولمبیا کے سینما گھروں میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
جنوبی کوریا، اسپین، ترکی، روس اور یوکرین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ’دی ڈونکی کنگ‘ 9 جنوری سے کولمبیا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
’دی ڈونکی کنگ‘ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، شائقین اتنی عمدہ اور خوبصورت فلم بنانے پر فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
شائقین امید رکھتے ہیں کہ اسی قسم کی فلمیں دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب لانے میں بڑا اہم کردار ا دا کریں گی۔فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کو بچوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جانے کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ اور نوجوانوں نے بھی خوب پسند کیا ہے۔