اچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر جنرل ہسپتال آف نرسنگ اسکول کی ڈیجیٹل لائبریری اور اسکل لیب کا افتتاح کرتے ہوئے معروف پاکستا نی نژاد امریکی صنعت کار شعیب کوٹھا والا نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں ترقی وبہترین انسانی اور ملکی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری اداروں کی کاوشیںلائقِ ستائش ہیںجو صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترین افرادی قوت اوران کے استعداد کار میں اضافے کیلئے اپنی اعلیٰ پیشہ وارانہ خدمات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کیساتھ قدم ملا کر چلنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی قوم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ اس موقع پر ہسپتال کے صدر معروف صنعتکار اورسماجی شخصیت محمد بشیر جان محمد نے کہا کہ کھارادر جنر ل ہسپتال لیاری اور اس سے ملحقہ آبادی میں بسنے والوں کیلئے معیاری اور رعایتی طبّی خدمات گذشتہ سو سالوں سے فراہم کر رہا ہے۔کھارادر جنرل ہسپتال نرسنگ اسکول کے طلبہ وطالبات اپنے اعلیٰ پیشہ وارانہ کردار سے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہیں انہوںنے کہا تعلیم، تحقیق اور تربیت کو پروان چڑھاکر ہی ہم خوشحال اور باوقار قوم بن سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال کی سو سالہ خدمات ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک روشن مثال ہے۔اس ادارے کے صحت بخش اقدامات کے نتیجے میں زچگی میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل اور منظم جدوجہد ہی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑتی ہے۔ مشکل اور کٹھن حالت میں انسانی خدمت پر ڈٹے رہنا ہی امید اور عزم کو زندہ کرتاہے ۔پرنسپل نرسنگ اسکول کھارادر جنرل ہسپتال مسز طلعت پروین شاہ نے کہا کہ KGHنرسنگ اسکول ہزاروں طلبہ وطالبات کی امیدوں کا مرکز ہے جہاں ہر سال ہزاروں درخواستیں داخلے کیلئے جمع ہوتی ہیں اور کم وسائل والی آبادی اپنی نئی نسل کو پیشہ وارانہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرناچاہتی ہے۔بعد ازاں مہمانِ خصوصی شعیب کوٹھا والا اور ہسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ اور سرٹیفیکیٹ پیش کئے ۔ دریں اثناء مہمانِ گرامی نے نرسنگ اسکول اور ہسپتال کے شعبوں کا معائنہ کیا اور اعلیٰ پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔