مشرقی کینیڈامیں موسم سرماکے طوفان کی وجہ سے گزشتہ روزلگ بھگ دوسوپروازیں منسوخ کی گئیں ،اوریہ وائٹ کرسمس کیلئے بہت تاخیرسے آیاہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گنتی میں دیکھاگیاہے کہ برفباری اورمنجمدکرنے والی بارش کی وجہ سے مونٹریال ،دارالحکومت اوٹاوااورملک کے سب سے بڑے شہرٹورنٹوکے فضائی اڈوں پرپروازوں کی آمدوروانگی معطل ہوگئی ہیں ۔
سب سے زیادہ متاثرمونٹریال ٹروڈیوانٹرنیشنل ائیرپورٹ ہواہے ،جہاں سوسے زائدپروازیں منسوخ کی گئی ہیں ،جن میں زیادہ تراوٹاریواورشمال مشرقی امریکہ کوجانے والی تھی ،وفاقی ماحولیات وزارت کے مطابق جنوبی کیوبک میں منگل کی شام تک 15تا20سینٹی میٹرچھ تاآٹھ انچ برف جمع ہونے کاامکان ہے ۔طوفان ایک ایسے وقت میں آیاہے جب مونٹریال میں کرسمس برفباری کے بغیرگزارجوکہ ایک ایسی چیزہے جوکہ پانچ برسوں میں ایک دفعہ ہوتی ہے ،یہ بات وزارت نے بتائی۔دسمبرمیں پچھلے سال اسی ماہ 49سینٹی میٹرکے مقابلے میں صرف13سینٹی میٹر(5انچ)برفباری ہوئی ہے ۔
مشرقی کینیڈامیں موسم سرما کا طوفان،لگ بھگ دوسوپروازیں منسوخ
Jan 01, 2020 | 12:57