ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربرنی سینڈرزتین ماہ قبل پڑنے والے دل کے دورے سے مکمل طورپرصحت یاب

Jan 01, 2020 | 13:10

ویب ڈیسک

ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربرنی سینڈرزتین ماہ قبل پڑنے والے دل کے دورے سے مکمل طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں اوراب ان کی صحت اچھی ہے یہ بات ان کے ڈاکٹروںنے گزشتہ روزجاری کئے گئے خطوط میں بتائی ہے ۔یونیورسٹی آف ورمونٹ کے ماہرامراض قلب مارٹن لیونٹرنے کہاہے کہ ورمونٹ کے 78سالہ سینیٹرایک اکتوبرکولاس ویگاس میں دل کادورہ پڑنے کے بعدغیرمعمولی طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں ۔لیونٹرنے کہاکہ اس لمحے مجھے کوئی وجہ نظرنہیں آرہی کہ وہ بغیرکسی حدودکے اپنی مہم جاری نہ رکھ سکیں ،انہیں منتخب ہوناچاہئے ،مجھے یقین ہے کہ ان میں صدرکے عہدے کی مشکل ذمہ داریاں نبھانے کی ذہنی اورجسمانی طاقت ہے ۔یونیورسٹی آف ورمونٹ کے دودیگرماہرین نے کہاہے کہ سینڈرزکی اس ماہ کے اوائل میں دل کاٹیسٹ کیاگیاہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ دیگرصحت مندافرادکے مقابلے میں جنہیں دل کی کوئی بیماری نہ ہو،ان کی ورزش کی اہلیت ان کی عمرکے ایک شخص کیلئے اوسط ہے ۔

مزیدخبریں