چھوٹی سی عمر میں ٹرک اور گاڑیاں کھینچنے والا بچہ

Jan 01, 2020 | 15:38

ویب ڈیسک
چھوٹی سی عمر میں ٹرک اور گاڑیاں کھینچنے والا بچہ
چھوٹی سی عمر میں ٹرک اور گاڑیاں کھینچنے والا بچہ

11 سال کی عمر کے زیادہ تر بچوں کو  اپنے اسکول، کھیل اور دوستوں میں دلچسپی ہوتی ہے اور اس عمر کے بچے اپنی عمر کا یہ حصہ مصروف روٹین میں گزار دیتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے بچے سے ملوانے والے ہیں جنہیں روس کا سب سے جاندار بچہ قرار دیا گیا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ ٹموفی اپنی عمر کے اس حصے میں زیادہ تر وقت جم میں تربیت حاصل کر کے اور زیادہ سے زیادہ وزن اُٹھا کر ریکارڈ بنانے پر محنت کر کے گزارتے ہیں۔

ٹموفی 5 سال کی عمر سے ہی ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانے میں دلچسپی رکھتے تھے، وہ اپنے والد کو جم میں تربیت حاصل کرتے دیکھ کر ہی بڑے ہوئے۔

ان کے اس ہی شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے بچے کے والد نے انہیں خود تربیت دینا شروع کی، جب کہ بچے کی والدہ ان کی مخالفت کرتی تھیں کیونکہ وہ بے حد چھوٹا ہے۔

6 سال کی عمر میں مقامی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں ٹموفی نے وہاں آنے والے لوگوں کو 55 کلو وزن اُٹھا کر حیران اور پریشان کر دیا تھا، یہی وہ وقت تھا جس کے بعد انہوں نے مزید محنت کرنا شروع کر دی۔

11 سال کی عمر میں ٹموفی اب اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ نیشنل ڈیڈ لفٹ ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پُر عزم ہے جس میں وہ 105 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈ قائم کرے گا۔

گزشتہ سال ایشین کپ میں ٹموفی نے 100 کلو گرام وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا تھا کیونکہ اتنی کم عمر میں اتنا وزن اٹھانا ایک عام بات نہیں ہے۔

لوگوں کو 11 سالہ بچے میں مزید دلچسپ بات یہ بھی لگتی ہے کہ وہ جم میں بے حد سخت تربیت حاصل کرتا ہے، ٹموفی ربڑ کے بیلٹ کی مدد سے ٹرک اور گاڑیاں بھی گھسیٹ لیتا ہے۔

اپنے گاؤں میں ٹموفی کو ایک ہیرو سمجھا جاتا ہے کیونکہ  وہ ایسے ایسے کام کر لیتا ہے جو کوئی بڑا بھی نہیں کر سکتا، یہ اپنی عمر کے بچوں سے تھوڑا مختلف ہے۔ٹموفی  اپنا خواب پورا کرنے کے لیے تربیت کے ساتھ ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی بے حد خیال رکھتے ہیں۔
 

مزیدخبریں