فلم مرڈر مسٹری 2019 میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار

Jan 01, 2020 | 15:54

ویب ڈیسک

امریکی کامیڈی فلم مرڈر مسٹری 2019 میںسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹریمنگ کمپنی نے سال 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کی جس میں پہلے نمبر پر جینیفر انسٹن اور ایڈم سینڈلر کی کامیڈی فلم مرڈر مسٹری پہلے، سائنس فکشن سیریز سٹرینجر تھنگز3دوسرے نمبر،6 انڈرگرانڈ تیسرے، اینیمیٹڈ فلم انکریڈیبلزٹو چوتھے، مارٹین سکورسز کی گینگسٹر فلمدی آئرش مین پانچویں، دی وچر چھٹے، ٹریل فرنٹیئر ساتویں، ایکسٹریملی وکڈ شوکنگ ایول اند وائل آٹھویں، دی امبریلا اکیڈمی نویں اوردی ہائی وے مین دسویں نمبر پر رہی، کمپنی کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا فیصلہ ان فلموں کی ریلیز کے پہلے 28دنوں کے دوران انہیں دیکھنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں