بلوچستان کےکئی شہروں میں درجہ حرارت منفی سےگرگیا،معمولات متاثر

Jan 01, 2020 | 16:11

ویب ڈیسک

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مخلت اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو شہریوں نے سلیمانی چائے کا استعمال شروع کردیا،گیس کی قلت کے سبب  لکڑی اور گیس سلنڈروں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔

 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 5 ، کوئٹہ منفی 3 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں  ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں ایسے میں  شہریوں نےسلیمانی چائے کا استعمال شروع کردیا۔

 سردی کے باعث شہر میں گیس غائب ہے اورشہری لکڑی جلانے اور مہنگے داموں گیس سلنڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے سبب گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات ، مکران اور رخشاں ڈویژنوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں