کراچی میں نئے سال کا پہلادن سرد ترین ثابت ہوا، سابیریا کی سرد ہواں نے شہریوں کی قلفی جمادی، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال کا پہلاروز سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سائبرین ہواں سے کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے، یکم جنوری سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، شہر میں30 سے35کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سےہوا چل رہی ہے اور نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 سے45 کلومیٹرفی گھنٹہ تک تیزہوا کے جھکڑ متوقع ہے ، تیز ہوا کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جا سکتا ہے۔