عمان (اومان) کے سلطان قابوس بن سعید کی حالت بہتر ہے۔ان کے طبّی علاج کا پروگرام جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمانی سلطان کے دفتر نے ایک بیان میں ان کی بہتر صحت کے بارے میں یہ اطلاع دی ۔انھوں نے اپنے طبّی معائنے کے لیے دسمبر کے اوائل میں بیلجیئم کا مختصر دورہ کیا تھا لیکن ان کی واپسی کے بعد سے عمانی حکام نے ان کی صحت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔79 سالہ سلطان قابوس مغرب کے اتحادی ہیں۔ وہ 1970ءمیں ایک انقلاب کے بعد اس خلیجی عرب ریاست میں برسراقتدار آئے تھے۔انھوں نے کسی خونریزی کے بغیر عمان کی سابق نوآبادیاتی طاقت (کالونیل پاور) برطانیہ کی مدد سے یہ انقلاب برپا کیا تھا۔
عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی صحت مستحکم ، علاج جاری
Jan 01, 2020 | 17:35