2 امریکی  بحری جہازوں کی آمد  آبنائے تائیوان میں امن کیلئے نقصان دہ:  چین

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی فوجی ترجمان نے آبنائے تائیوان کے ذریعے 2امریکی بحری جنگی جہازوں کے سفر کی بھرپور مخالفت کی ہے۔و زارت  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے جمعرات کو کہا کہ امریکی جنگی جہازوں کے اس اقدام سے علیحدگی پسند عناصر کو تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنے اور آبنائے تائیوان پر امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈالنے کیلئے ایک غلط اشارہ دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز امریکی جنگی جہاز آبنائے تائیوان کے راستے سے فارمیشن میں روانہ ہوئے۔ اس کے جواب میں چینی پیپلز لبریشن آرمی نے بحری اور فضائی دستوں کو اس سارے عمل کا سراغ لگانے اور نگرانی کیلئے روانہ کیا۔ وو نے کہا کہ 18دسمبر کو آبنائے تائیوان کے ذریعے ایک امریکی جنگی جہاز کے سفر کے بعد امریکی جہازوں کی جانب سے طاقت آزمانے اور اشتعال انگیزی کی یہ ایک اور حرکت ہے۔ وو نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مستقل تحفظ کیلئے تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن