بیونس آئرس(این این آئی)ارجنٹائن کی سینیٹ نے ملک میں اسقاط حمل کی اجازت دے دی، اعلان سنتے ہی اسقاط حمل کی حامی خواتین نے جشن منایا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹ میں 38 نے بل کی حمایت جبکہ 29 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ارجنٹائن جنوبی امریکا کا تیسرا ملک ہے جہاں خواتین چاہیں تو حمل گرا سکیں گی۔