سبائیوالہ (نامہ نگار) مختیاراں مائی پبلک ہائی کو سرکاری تحویل میں لینے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ مختیاراں مائی پبلک ہائی سکول این جی اوز کی فنڈنگ سے چل رہا تھا۔ گزشتہ ایک سال سے این جی اوز کی فنڈنگ بند ہونے کی وجہ سے سکول بھی بند ہو گیا۔ مقامی طلباء و طالبات حصول تعلیم کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ اسی دوران ایک مسیحا پروفیسر ملک عبدالرشید کی انتھک محنت رنگ لائی اور مختیاراں مائی ہائی سکول کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ جہاں اب پھر تعلیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
ایک سال سے بند مختاراں مائی سکول سرکار نے تحویل میں لے لیاگیا
Jan 01, 2021