گوجرانوالہ: 3 سالہ کنٹریکٹ پورا ہونے پر 112 خاتون پرائمری ایجوکیٹرز کو ریگولر کر دیا گیا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے سال کے آخری روز 112 خاتون پرائمری ایجوکیٹرز اساتذہ کو بطور پی ایس ٹی ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اساتذہ کو تین سالہ کنٹریکٹ پورا کرنے پر ریگولر کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)نے 2017 میں بھرتی ہونے والی میتھ سائنس کی 112 فی میل ای ایس ای اساتذہ کو تین سالہ کنٹریکٹ اور مطلوبہ کوالیفیکیشن پوری کرنے کے بعد پی ایس ٹی کے عہدے پر ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ان اساتذہ کو سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر مستقل کیا گیا ہے مستقل ہونے والی اساتذہ سنیارٹی میں جونئیر ہو جائیں گی اور ان کا تین سالہ کنٹریکٹ پیریڈ سروس میں شمار نہیں ہوگا  ان کو سیلری بھی سکیل کی ابتدائی سٹیج پر ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...