سرگودھا (نامہ نگار)سرگودھا میں شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے مظاہرہ پر دولہا سمیت 41 باراتیوں کیخلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی کے علاقہ سنھلانوالی میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی گئی تو پولیس نے چھاپہ مارا تو تمام افراد فرار ہو گئے۔