اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینیک روب نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ ویکسین ایسٹرا زینیکا کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کی سیاسی مہارت کرونا وائرس کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یونیورسٹی اور ایسٹرا زینیکا کے شکر گزار ہیں جن کی محنت اور کوشش سے دنیا اس موذی مرض کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ نے گذشتہ برس ویکسین کی تین سو ملین خوراکوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کاعزم کیاہے ۔ برطانیہ اس ویکسین کی تیاری کیلئے 548 ملین پائونڈ کی رقم دے گا۔
برطانیہ کا ویکسین کی300 ملین خوراکوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کاعزم
Jan 01, 2021