قصور/ سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور 15 سالہ لڑکی سرگودھا میں 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈھولن ہٹاڑکھڈیاں میں ملزم صادق نے 15 سال لڑکی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرگودھا گجرات روڈ کے قصبہ پھلروان میں اوباش توصیف نے پڑوسی 6/5 سالہ بچے کو گھر کی چھت پر ہوس کا نشانہ بنایا او رفرار ہو گیا تاہم ڈی پی او سرگودھا نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ پھلروان پولیس نے اوباش ملزم توصیف ولد شرافت کو گرفتار کر لیا۔