آسیہ اندرابی کیخلاف مقدمہ کا نوٹس  لیا جائے ‘کشمیری رہنما راجہ نجابت  کے برطانوی وزیراعظم، دیگر کو خطوط 

بریڈ فورڈ (عارف چودھری ) سینئر حریت کشمیری رہنما آسیہ اندرابی اور دیگر کے خلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ کے خلاف جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم، وزیر خارجہ ، شیڈو وزیر خارجہ، اپوزیشن لیڈر، پارٹی لیڈران سمیت برٹش ارکان  پارلیمنٹ، یورپی ممبران پارلیمنٹ کو خطوط  لکھے ہیں۔ آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں تحریک کو دبانے اور آزادی کے لئے پر امن جدوجہد کرنے والوں کی آواز کو دبانے کے لئے مسلسل ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے نا صرف قوانین کی خلاف وزری ہو رہی ہے بلکہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں۔  آسیہ آندرابی اور دیگر حریت قائدین شبیر احمد شاہ، یاسین ملک سمیت حریت پسندوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات بنائے گئے۔ حرت قائدین میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، اشرف وانی کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن