لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 10 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر ان کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں سے ڈاکٹر شاہد سرور اور ڈاکٹر نگہت مجید کو پروفیسر آف میڈیسن جناح ہسپتال لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر اکمل حسین کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، ڈاکٹر طاہر بشیر کو جناح ہسپتال،ڈاکٹر محمد عمران حسن کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور ، ڈاکٹر خالد محمود کو جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر نعیم افضل کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر امبرین بٹ اور ڈاکٹر در محمد خان کو سروسز ہسپتال لاہور میں پروفیسرتعینات کر دیا گیا ہے۔
10ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20میں ترقی، ڈاکٹر شاہد سرور ، ڈاکٹر نگہت مجید پروفیسر آف میڈیسن جناح ہسپتال لاہور تعینات
Jan 01, 2021