شریفی غلام آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملکی ادارے متنازعہ بنارہے ہیں، شہباز گل

Jan 01, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریفی غلام آقاں کی خوشنودی کیلئے ملکی ادارے متنازع بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارشہباز گل نے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شرم نام کی کوئی چیز نااہل لیگ کے قریب سے بھی نہیں گزری۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریفی غلام آقاں کی خوشنودی کیلئے ملکی ادارے متنازع بنارہے ہیں، ریاست کی بدنامی کا باعث بننے کے بعد بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے ابلاغ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیے کے پاکستان میں پرچار کرنے والوں کے منہ کالے ہوئے ہیں، لیکن خواجہ آصف اور ایاز صادق جیسے پارسائی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارسائی کا لبادہ اوڑھے چوروں کا مقدر ذلت و رسوائی ہے، میڈیا پر کرپٹ لیگ کے چور، درباری روز ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں