پنجاب دھند سے ہر منظردھند لا گیا،موٹر ویز ،بند لاہور میں فلائٹ آپریشن معطل

لاہور/ بدوملہی/ اوکاڑہ/ بصیر پور/ کوٹ رادھاکشن/ شیخوپورہ/ کامونکے (نوائے وقت رپورٹ‘ نامہ نگاران‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج‘  ہرمنظر دھندلا گیا‘ کئی مقامات پر موٹروے بند‘ لاہور میں فلائٹ آپریشن معطل‘ دھند کے باعث بدوملہی‘ اوکاڑہ‘ کوٹ رادھاکشن میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند بڑھ گئی۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔  خانقاہ ڈوگراں، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کرنا پڑگیا۔ بدوملہی سے نامہ نگار کے مطابق  دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ زخمی اور ایک جاں بحق ہوا۔ پسرور روڈ اڈا ڈومالہ ایکسچینج کے پاس رکشہ اور موٹرسائیکل میں  تصادم سے ایک شخص  جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے۔ لاہور نارووال  نیوروڈ پر دھگانہ کے قریب ایک لوڈر ڈالہ جو دھند میں کھڑا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ایوری ڈبہ آٹکرایا۔ جس کے باعث ڈبہ میں سوار ایک شخص خالد شدید زخمی ہوگیا۔ اوکاڑہ اور بصیر پور سے نامہ نگاران کے مطابق  موٹرسائیکل سوار نامعلوم گاڑی سے ٹکر ا کرجاں بحق ہوگیا۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم سے سات افراد شدید زخمی رائیونڈ روڈ پر محمود آباد گھینکے میں شدید دھند کے باعث نجی فیکٹری کی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس  سے سات افراد  شدید زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھند کے باعث موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم سپیڈ نارمل ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق پک اپ منی ٹرک کیساتھ ٹکرانے کے باعث ڈرائیور کنڈکٹر شدید زخمی ہوگئے۔ صبح شدید دھند کے دوران ٹول پلازہ کے قریب کھڑے منی ٹرک کے ساتھ پک اپ آکر ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پک اپ میں سوار تیس سالہ شہزاد سکنہ گوجرانوالہ اور اٹھائیس سالہ اویس سکنہ خانیوال شدید زخمی ہوگئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...