چکوال(نامہ نگار) ڈی پی او محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک ملک مجید اختر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر کے موٹرسائیکل سواروں اور رکشوں کیخلاف مہم شروع کردی ہے۔ ملک مجید اختر نے تمام ٹریفک سارجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ بغیرنمبرموٹرسائیکل اور رکشہ فوری طور پر قریبی تھانے میں بند کروائے جائیں اور تب تک بغیر نمبرکے موٹرسائیکلوں اور رکشوںکو اس وقت تک نہ چھوڑا جائے جب تک وہ متعلقہ حکام سے اسکا نمبر نہ لگوائیں۔ ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں رکشے اور موٹرسائیکل مقامی تھانوں میں بند کرنے شروع کردیے ہیں۔ملک مجید اختر نے تمام موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبٹنے کیلئے اپنے نمبر رجسٹرڈ کروائیں۔
چکوال، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں، رکشوں کیخلاف کارروائی
Jan 01, 2021