جنڈ تا گلیال لنک روڈ  کی از سر نو تعمیر کی تقریب

Jan 01, 2021

جنڈ ( نامہ نگار) جنڈ تا گلیال لنک روڈ معززین علاقہ معروف سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنماؤں قاری نور محمد سابق کونسلر غلام حسین نمبردار ملِک محمد زبیر ملِک محمد جمیل ودیگر شخصیات کی طرف سے اے سی جنڈ کو دی گئی درخواست پر آفیسر موصوف نے سی پیک انتظامیہ کو حکم دیا جس پر گذشتہ روز پی ایم محمد جاوید بھٹہ کی سربراہی انجینئر شاھد محمود اور عمراز خان خٹک کی زیر نگرانی سٹرک کی از سر نو تعمیر کیلئے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم نے اس موقع پر سی پیک انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ تعمیری کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام معیاری اور پائیدار ہونا چاہئے کوتائی برتنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے ۔

مزیدخبریں