بیول( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں تمام قائدین متحد ہیں حکومت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی تمام سیاسی پارٹیاں استعفے دیں گیں لانگ مارچ اور دھرنا بھی ہو گا حکومت کی رخصتی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اب اس حکومت کو جانا ہو گا مدینہ کی ریاست بنانے والے نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے وزیراعظم وزراء سب اچھا کے راگ آلاپ رہے ہیں عملی طور پر حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے ملک میں افراتفری ہے مہنگائی عروج پر ہے آٹا دالیں مرغی سبزی فروٹ بجلی گیس پٹرول ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے سخت تنگ آچکے ہیں ۔انکا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اپوزیشن انکو اب انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی 2021الیکشن کا سال ہو گا جن میں پی ڈی ایم اپنی حکومت بنائے گی پھر حکمرانوں کا احتساب ہو گا۔