ویٹرنری یونیورسٹی میں کرونا کے  پی سی آر کے ذریعے تشخیصی ٹیسٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئیکرو بیا لو جی میں قا ئم بائیوسیفٹی لیول تھری لیبا رٹری میں کرو نا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد مشتبہ نمو نو ں کے پی سی آر کے ذریعے کامیا بی کے ساتھ تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ ویٹر نری یونیورسٹی کی ٹیم کرو نا وبا ء کی دوسری لہر کے دوران بھی کرونامریضوں کے پیشاب اور پاخانہ کے نمونوں اورسیوریج کے پانی کی سمارٹ سرویلینس سے کرونا وائرس کی بیماری کا سبب بننے والے سارس کوو2- جینوم کا کھوج لگانے میں مصروف عمل ہے۔ قبل ازیں ویٹر نری یونیورسٹی نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وا سا لا ہور کے باہمی اشتراک سے یہ تحقیقی عمل لا ہور میں کمیو نٹی لیول پر سمارٹ کووڈ سرویلینس حکمت عملی بنانے کیلئے کیا جو سمارٹ لاک ڈا ؤن پر بہتر انداز میں عملدرآمدکرنے کے لیئے انتہا ئی سود مند ثابت ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن