افغانستان:آپریشن، دھماکے ،17جنگجوؤں سمیت 20افراد ہلاک،14باغی گرفتار

Jan 01, 2021

کابل + فیض آباد(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئی ای ڈی دھماکے میں نائب برائے مشاورتی امور جاویدولی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ آذربائیجان افغانستان میں ایک سفارتخانہ قائم کریگا،افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میںگزشتہ  روز شروع کیے جانیوالے آپریشن کلین اپ کے دوران 17 عسکریت پسندوں اور 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 19 جنگجوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 14 مزید باغیوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کابل شہر کے پی ڈی 7 کے چہیل سوٹن کے علاقے میں کار کو نشانہ بنایا۔ادھرافغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان افغانستان میں ایک سفارتخانہ قائم کرے گا کیونکہ بدھ کے روز آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسے منظوری دیدی تھی۔ یہ سفارتخانہ افغانستان کی وزارت خارجہ اور باکو میں افغان سفارت خانے کی کوششوں کی وجہ سے کھلا ہے۔

مزیدخبریں