قادرپورراں(نامہ نگار) ضلع ملتان میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے مستحقین کو یکسر نظر انداز کر دیا پچھلے آٹھ ماہ سے کسی بھی مستحق کو کوئی رقم نہ مل سکی گزارا الاؤنس جہیز فنڈز اور دیگر فنڈز کا استعمال نہ ہو سکا آٹھ ماہ بعد چئیرمینوں سے دوبارہ مستحقین کی نئی لسٹیں بنانے کا کہا گیا ہے جس سے فنڈز کی مستحقین تک منتقلی کی تاخیر کا اندیشہ ہے ۔ مستحقین کوثر مائی ممتاز الٰہی میمونہ بی بی رضیہ بی بی اور دیگر نے انتظامیہ کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع ملتان میں زکواۃ مستحقین رل گئے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی کو جہیز فنڈ ملا اور نہ ہی گزارہ الاؤنس
Jan 01, 2021