پاکستان بار کونسل انتخابات ‘صدرمسلم لیگ ن لائیرز فورم پنجاب کی عاصمہ جہانگیر گروپ کوکامیابی پر مبارکباد

Jan 01, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی )مسلم لیگ ن لائیرز فورم پنجاب کے صدررانا ظفراقبال ایڈووکیٹ نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کو بھاری اکثریت پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام، بنیادی انسانی حقوق کیلئے، ملک سے سیاسی انتقام کی بدترین روش کو روکنے ،،عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی آسان دستیابی کیلئے کام کریں گے اوربار اور بنچ کے مسائل کے حل میں مددگار ہونگے۔

مزیدخبریں