واپڈا اہلکار گنگا رام ہسپتال کے گیٹ سے کٹے درخت اٹھانا بھول گئے‘ شہریوں کو مشکلات

لاہور (پ ر) چراغ تلے اندھیرا‘ واپڈا اہلکار درختوں کی کٹائی کر کے تمام ٹہنیاں گنگا رام ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر پھینک گئے جس کی وجہ سے مریضوں و لواحقین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال کے سامنے سے درختوں کی ٹہنیاں فوری اٹھائی جائیں تاکہ خواتین‘ بزرگوں اور بچوں کو ہسپتال آنے اور جانے میں آسانی ہو۔

ای پیپر دی نیشن