لاہور(کلچرل رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے 2020 میں سیاحت اور قومی ورثہ کو فروغ دینے کے متعدد منصوبے شروع کیے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی گزرگاہ پیکج -فور کے کا م کا آغاز کیا۔پیکج فور میں چوک پرانی کوتوالی سے لے کرسنہری مسجدتک کے علاقے کی ترقی اور بحالی کی جائے گی۔ پیکج فورمیں تقریبا22گلیوں،بازار، تقریبا 150 عمارتوں اور سنہری مسجد کی مرمت وبحالی کی جائے گی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نظام کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ مکانات کی دیواروں کی بیرونی سطح پر واقع بجلی، ٹیلی فون، کیبل ٹی وی وغیرہ کی تاروں، پانی و گیس کے نلوں اور نکاسی آب کے پائپوں کی تبدیلی اور سہولتوں کے کنکشن کی برموقع فراہمی ۱ور سیوریج اور بارش کے پانی کا بہتر اور درست سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پرتقریبا300 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔منصوبہ میں شامل تاریخی سنہری مسجد کی مرمت و بحالی پر 20 ملین لاگت آئے گی۔ بحالی کا کام آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔اور اس منصوبہ میں آغا خان ٹرسٹ فار کلچر تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اورآغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے اندرون شہر لاہور منصوبہ کو مکمل، پائیدار اور نقا ٰئص سے پاک بنانے کے لئے بہت سارے سروے اور اسٹڈیزبھی کروائی ہیں اس سلسلے میں غیر ملکی ماہرین اور اداروں سے مدد بھی لی گئی۔ اس سے پہلے دہلی دروازے سے چوک پرانی کوتوالی تک مرمت و بحالی کا کام ہو چکا ہے۔
سیاحت کا قومی ورثے کا فروغ‘ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے 2020ء میں متعدد منصوبے شروع کئے
Jan 01, 2021