بالائی علاقوں میں موسم سرد اور میدانی میں شدید دھند پڑنے کا امکان

Jan 01, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اور میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا. جمعرات کو ملک میں کم سیکم درجہ حرارت استور ،لہہ منفی 12،گوپس ، اسکردو منفی11 ، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 08 ، کوئٹہ، بگروٹ منفی07،گلگت منفی 06، پاراچنار ، دالبندین ،ژوب منفی 05،دیر، مالم جبہ، قلات اورراولاکوٹ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں