نوازشریف کے بیانیے سے انکار نہ کرنے پر  خواجہ آصف کو گرفتارکیا گیا: مریم نواز

بھیرہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے سروس ایریا بھیرہ پر کچھ دیر کے لیے قیام کیا۔ وہ سروس ایریا بھیرہ میں لوگوں کے درمیان گھل مل گئیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں میں راج کر رہا ہے۔ نواز شریف کے بیانیہ سے انکار نہ کرنے پر خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہیں کہا گیا کہ  نواز شریف کے بیانیے سے انکار کرنے کی صورت میں آپ کے کیس ختم کر دیں گے۔ مگر انہوں نے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔ پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہیں کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں۔ نواز شریف ایک حقیقت ہے۔ پی ٹی ایم کی قیادت ملک کو لٹیروں سے نجات دلانے کے لئے نکل کھڑی ہوئی ہے اور ان کو ایوانوں سے بھگا کر دم لے گی۔

ای پیپر دی نیشن