اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کے 469ارکان اپنے اثاثوںکی تفصیلات مقررہ وقت پرالیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے میں ناکام ہو گئے،جبکہ 717 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں،الیکشن کمیشن15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دیگا ۔ الیکشن کمیشن نے 2019-20کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے قومی اسمبلی ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی ارکان کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ، جن کے مطابق اب تک 1195میں سے717ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں،جبکہ 469 اراکین نے اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،سینیٹ کے104ارکان میں سے77 نے تفصیلات جمع کرادیں جبکہ 26 نے نہیں کرائیں ،ایک نشست خالی ہے ،قومی اسمبلی کے 342ارکان میں سے209نے تفصیلات جمع کرائیں،131اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں،2نشستیں خالی ہیں،پنجاب اسمبلی کے371ارکان میں سے206 نے تفصیلات جمع کرادیں ،163اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں،2نشستیں خالی ہیں، سندھ اسمبلی کے 168ارکان میں میں 104ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں جبکہ 62ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں ، 2نشستیں خالی ہیں،خیبر پختونخوا سمبلی کے145میں سے86 نے تفصیلات جمع کرائیں ہیں 58 نے جمع نہیں کرائیں ،1نشست خالی ہے ،بلوچستان اسمبلی کے65ارکان میں سے35 نے تفصیلات جمع کرادیں 29 نے جمع نہیں کرائیں ،1نشست خالی ہے ۔