سپریم کورٹ کا سکھر بیراج کالونی کا اولڈ بنگلو لیز پر دینے کا نوٹس ،بنگلوکوگرانے سے روکدیا

Jan 01, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے سکھر بیراج کالونی کا اولڈ بنگلو لیز پر دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بنگو کو گرانے سے روک دیا ،سپریم کورٹ،سکھر بیراج زمین لیز کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی عدالت کا بیراج کالونی کا اولڈ بنگلو لیز پر دینے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل مطمئن کریں بیراج کالونی کی کیسے لیز آوٹ ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل سید جاوید حسین شاہ نے پرانی بنگلہ لیز پر لیا۔تاہم حکام نے شوکاز نوٹس دیتے ہوئے میرے موکل کا موقف سنے بغیر ہی  لیز منسوخ کردی،جس پر جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ کیا ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو بیراج کی زمین لیز پر دینے کا اختیار ہے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے سامنے یہ ایشو نہیں ہے، جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا عدالت اپنے اطمینان کے لیے پوچھ رہی ہے،بیراج کی زمین تو لیز آوٹ نہیں ہو سکتی تھی،جس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

مزیدخبریں