پاکراکی جانب سے سونیری بینک  کی TFC-IIکی ریٹنگز برقرار 

Jan 01, 2021

کراچی (کامرس ڈیسک) سونیری بینک نے اپنے3,000ملین روپے کے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈاور لسٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس (دوسرا اجراء)کی ریٹنگ کو A+(سنگل اے پلس)پر برقرار رکھا ہے۔یہ ریٹنگ پاکرا(دی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ) کی جانب سے 18دسمبر2020کو دی گئی ہے۔یہ ریٹنگ بینک کی جانب سے اپنی مجموعی رسک پروفائل کو مستحکم رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پوزیشن کو برقرار رکھنے کا نتیجہ ہے۔سونیری بینک300سے زائد برانچز اورATMs پر مشتمل اپنے نیٹ ورک سے صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں