لندن (این این آئی)برطانیہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووِڈ19کی ویکسین کے عام استعمال کی منظوری دے دی ہے۔وہ دنیا میں پہلا ملک ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ حکومت نے ادویہ اور تحفظ صحت کی مصنوعات کی ریگولیٹری ایجنسی کی سفارش پر آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووِڈ19کی ویکسین کی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔
برطانیہ میں آکسفورڈ،آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری
Jan 01, 2021